جدہ : نورالحسن گجر سے۔
: سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے کی خوشی میں مسلم لیگ ن جدہ ریجن کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد سعودی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور اس تاریخی موقع پر خوشی منانا تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر تھے، جبکہ میزبانی کے فرائض مسلم لیگ ن جدہ ریجن کے چیئرمین میاں رضوان الحق نے انجام دیے۔ لیگی ممبران اور ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنایا۔
چوہدری اکرم گجر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے، اور ہم ہمیشہ سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے نہ صرف پاکستانیوں کو باعزت روزگار فراہم کیا بلکہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔”
تقریب کے دوران شرکاء نے پی ٹی آئی کی اوورسیز پاکستانیوں کے زرمبادلہ نہ بھجوانے کے بیان کی مذمت کی اور عزم کیا کہ اوورسیز پاکستانی پہلے سے بڑھ کر اپنے وطن کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کے نمایاں رہنما، جن میں نور محمد آرائیں، فاروق انجم، چوہدری ظہیر احمد، فدا حسین کھوکھر، احسان الٰہی گجر، غلام عباس چوہدری، وسیم کھوکھر، مرزا عثمان، سبطین ڈھا اور کرسچن کمیونٹی کے نمائندہ احسان شامل تھے، نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور پاک سعودی تعلقات، سعودی عرب کی ترقی، اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی کامیابی کے لیے خصوصی
دعا کی گئی۔