عرب سائبر سکیورٹی منسٹرز کونسل کے حالیہ اجلاس میں متفقہ طور پر ریاض کو کونسل کا ہیڈ کوارٹر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں عرب قائدین نے عرب سائبر سکیورٹی کے بنیادی قانون اور ضوابط کی بھی منظوری دی۔
یہ قدم عرب ممالک کی سائبر سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں ڈیجیٹل چیلنجز کا مؤثر جواب دینے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا۔ ریاض میں ہیڈ کوارٹر کی منتقلی سے عرب دنیا کی سائبر سکیورٹی پالیسیوں اور تعاون میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔