کابینہ نے پاکستانی شہریت کے لیے کم از کم 5 سال قیام کو لازمی قرار دے دیا

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-28 at 14.51.46_63d6b935

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے ملک میں کم از کم 5 سال قیام لازمی ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق، اس قیام کی شرط صرف عام افراد پر لاگو ہوگی۔ مہاجرین اور سفارت کاروں کے لیے پاکستان میں رہائش کی مدت شہریت کے لیے اہل تصور نہیں کی جائے گی۔

مزید معلومات کے مطابق، یہ فیصلہ شہریت کے حصول کے قوانین میں مزید شفافیت اور سختی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں