جدہ: بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی پر پروقار تقریب کا انعقاد

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-28 at 16.28.18_ed95095c

جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، سماجی شخصیات، اور پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا مقصد محترمہ کی سیاسی جدوجہد، قربانیوں، اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق مشیر برائے صدر آزاد کشمیر سردار عنایت اللہ عارف تھے، جبکہ صدارت صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین نے کی۔ اس موقع پر کشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیت ہارون بشیر بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض آفتاب احمد ترابی نے انجام دیے۔

تقریب کے مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی دلیری اور جمہوریت کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کو سراہا۔ صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین نے کہا کہ محترمہ نے اپنی زندگی جمہوریت کی بحالی اور آئین کی پاسداری کے لیے وقف کر دی۔ سردار عنایت اللہ عارف نے اپنے خطاب میں محترمہ کی شہادت کو پاکستان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری ان کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

دیگر مقررین میں ملک جاوید، سردار اشفاق، عارف مغل، چوہدری احسان الٰہی، راجہ شمروز، اور دیگر شامل تھے۔ سب نے محترمہ کے سیاسی ورثے کو ہمیشہ زندہ رکھنے کا عزم کیا۔

تقریب کے اختتام پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور شرکاء نے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں