جدہ میں غلام مصطفی دیوان کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-30 at 18.09.41_ab84798a

جدہ: پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں غلام مصطفی دیوان کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ غلام مصطفی دیوان، جو اوورسیز فورم کے مرکزی وائس چیئرمین ہیں، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے امریکہ سے سعودی عرب آئے تھے۔

تقریب میں فورم کے عہدیداران، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، اور پاکستانی کمیونٹی کے معزز افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے غلام مصطفی دیوان کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد دی اور ان کی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے جنرل سیکرٹری مظہر اقبال انجم نے فورم کے فلاحی منصوبوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فورم نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہا ہے بلکہ مختلف فلاحی کاموں میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

دیگر مقررین میں صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود، مسلم لیگ ن کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر، اور صدر پیپلز پارٹی چوہدری تصور شامل تھے۔ انہوں نے اوورسیز فورم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

غلام مصطفی دیوان نے اپنے خطاب میں سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا اور ویسٹ ریجن صدر فدا حسین کھوکھر اور ان کی ٹیم کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے متحد ہونا ہوگا اور اجتماعی کوششوں سے اپنے حقوق حاصل کرنے ہوں گے۔

تقریب کے آخر میں ویسٹ ریجن صدر فدا حسین کھوکھر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے فورم کی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں دیگر معزز شخصیات بشمول بابر حسین باجوہ، مظہر قیوم تارڑ، وسیم ارشاد کھوکھر، زکاء اللہ پنوں، شریف زمان، راجہ ریاض، اور بشیر خان سواتی نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی ترقی میں اہمیت اور مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں