فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ

جرمنی میں پہلی بار پاکستانی امیدوار کی عملی سیاست میں شمولیت: رضوان شاہ کو ‘دی گیرشٹگ پارٹی’ کی جانب سے ٹکٹ جاری

فرینکفرٹ جرمنی سے رضوان خان کی رپورٹ۔.جرمنی میں آئیندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، پہلی بار کسی پاکستانی نےعملی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ پاکستانی نزاد جرمن رضوان شاہ کو عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ دے دیا گیا۔
جرمنی میں آئیندہ ماہ فروری میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں پہلی بار کسی پاکستانی نےعملی سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ پاکستانی نزاد جرمن رضوان شاہ کو عام انتخابات کے لیے ” دی گیرشٹگ پارٹی ” ( The GeyRich Tig Party) کی جانب سے حلقہ ” آفن باخ” کے امیدوار کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پاک جرمن پریس کلب کی جانب سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رضوان شاہ کا تفصیلی تعارف کروایا گیا اور پارٹی کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ تقریب میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی اور رضوان شاہ پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ صوبائی فنانس سیکرٹری ” اورہان” Orhan نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض آزاد حسین نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر مختلف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، خصوصی طور پر سیاسی و سماجی رہنما دانیال اعوان ، معروف بزنس میں سجاد احمد کاہلوں اور پاکستان اوورسیز الائنس فورم کے چئیرمین اعجاز پیارا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اوررضوان شاہ پر اعتماد کرتے ہوئے کمیونٹی کی بہتری کے لیے مختلف آراء پیش کیں اور پاکستانیوں کی جرمنی میں عملی سیاست پر خوشی کا اظہار کیا۔ امیدوار آفن باخ "رضوان شاہ” نے کہا کہ بے شک ہم یہاں پہ بہت مطمئن زندگی گزار رہے ہیں مگر پھر بھی ہمیں سیاست میں آنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم مزید اپنے لیے بہتری پیدا کر سکیں۔
پاکستان سے آئے صحافیوں نے امیدوار رضوان شاہ اور آزاد حسین کو سندھی چادر پیش کی۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضح کی گئی۔

متعلقہ خبریں