وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا سرگودھا ہوٹل مکہ مکرمہ کا خصوصی وزٹ۔
مکہ مکرمہ(نورالحسن گجر سے)
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سرگودھا ہوٹل، مکہ مکرمہ کا خصوصی دورہ کیا۔ یہ دورہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاروباری شخصیت چوہدری نوید گجر کی دعوت پر کیا گیا۔ ہوٹل پہنچنے پر وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری نوید گجر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد یوسف ہمارے قبیلے کے سربراہ ہیں اور ہمیشہ ہمیں چھوٹے بھائیوں کی طرح عزت بخشتے آئے ہیں۔ ان کی آمد ہمارے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وہ خود حاجیوں کے انتظامات کی نگرانی میں مصروف ہیں اور ان کی محبت ہر بار پہلے سے بڑھ کر محسوس ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے ہوٹل انتظامیہ اور چوہدری نوید گجر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مکہ میں موجود تمام پاکستانی ہوٹل اور ادارے حاجیوں کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، خواہ وہ سرکاری انتظامات ہوں یا نجی، سب مل کر اس مقصد کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرگودھا ہوٹل میں آ کر دلی خوشی ہوئی اور یہاں کا ماحول اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔