افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر…..

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-05-13 at 8.04.50 PM (1)

افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر اوورسیز پاکستانیوں کا فخر — چوہدری ندیم اختر گجر کا اہم بیان

ریاض:
معروف سماجی شخصیت، مبصر اقوام متحدہ، چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب، صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل، اور چیئرمین پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن چوہدری ندیم اختر گجر نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا:

“افواجِ پاکستان نے قومی اتحاد، جذبۂ ایمانی، اور پیشہ ورانہ مہارت سے کئی گنا زیادہ طاقتور دشمن کو فیصلہ کن شکست دی۔ ‘آپریشن بنیان مرصوص’ دشمن کی جارحیت کے خلاف ایک تاریخی مثال بن چکا ہے۔”

اوورسیز پاکستانی دفاعِ وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں

چوہدری ندیم اختر نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے محب وطن اوورسیز پاکستانی حالیہ جنگ میں نہ صرف جذباتی طور پر بلکہ عملی طور پر بھی ملک کے دفاع میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا:

“اوورسیز کمیونٹی اضافی ٹیکسز اور دفاعی اخراجات برداشت کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ہم اپنے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی مالی یا جانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔”

نوجوانوں اور میڈیا کا کردار قابل تحسین

انہوں نے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں کے کردار کو “ڈیجیٹل محاذ کے سپاہی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ:

“بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو جس منظم انداز میں بے نقاب کیا گیا، وہ دشمن کی شکست کا ایک بڑا سبب بنا۔”

قومی اتحاد کی مثال اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

چوہدری ندیم اختر گجر نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے جس مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ تاہم انہوں نے ان افراد پر کڑی تنقید کی جو افواجِ پاکستان کے خلاف مہمات چلا کر دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتے رہے۔ ان کا کہنا تھا:

“ایسے عناصر اوورسیز پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان دشمن ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ ان کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔

متعلقہ خبریں