پاکستانی حجاج کی بھارت کے خلاف……

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-05-14 at 7.24.40 PM (2)

پاکستانی حجاج کی بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی، افواجِ پاکستان کے لیے دعائیں

جدہ سے عاطف خان تنولی


وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آپریشن “بیان المرصوص” میں کامیابی پر مکہ اور مدینہ میں موجود پاکستانی حجاج کرام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے بتایا کہ پاکستانی حجاج نے اس کامیابی پر افواجِ پاکستان اور وزیراعظم کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔

وفاقی وزیر نے اپنے پانچ روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستانی حجاج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا خود جائزہ لیا اور اس سلسلے میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ حجاج کرام کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس مقصد کے لیے ڈی جی حج اور ڈائریکٹر حج کو واضح اور سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سردار محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ حجاج کے معاملات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حجاج نے نہ صرف پاکستان کی کامیابی پر خوشی منائی بلکہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی ،

متعلقہ خبریں