پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پاکستان انویسٹرز فورم کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد
جدہ (نورالحسن گجر سے )
پاکستان میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سرمایہ کاری کے مواقع کے تناظر میں پاکستان انویسٹرز فورم کی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کور کمیٹی چوہدری اظہر وڑائچ نے کی۔
اجلاس میں فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود، جنرل سیکرٹری سردار وقاص عنایت سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکومتِ پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فنانس سیکرٹری علی خورشید ملک، انفارمیشن سیکرٹری شفیق افکار، سینئر ممبر فیصل طاہر خان، راجہ محمد بشیر، راجہ محمد ریاض، غلام مصطفیٰ گجر، فدا حسین کھوکھر، فضل ریاض اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سوالات کیے اور قیمتی تجاویز پیش کیں۔
پاکستان انویسٹرز فورم نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ایک وفد پاکستان روانہ کرے گا تاکہ مقامی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جا سکے۔ وفد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کرے گا تاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو وطن میں سرمایہ کاری کے لیے معاونت فراہم کی جا سکے۔