تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس، ریاست بھر کے لیے فیصلہ کن اجتماع…

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-06-21 at 3.23.37 PM

29 جون کو رنگلہ گراؤنڈ میں تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس، ریاست بھر کے لیے فیصلہ کن اجتماع ہوگا: راجہ ریاض

جدہ (نمائندہ خصوصی عاطف خان تنولی)
تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر جدہ کے رہنما راجہ ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 29 جون کو رنگلہ کالج گراؤنڈ میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس آزاد کشمیر بھر کے اہلِ ایمان کے لیے ایک فیصلہ کن اور تاریخی اجتماع ثابت ہوگا، جو عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ، شعور اور بیداری کی علامت بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم کشمیری اپنے وطن کی دینی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع سے غافل نہیں ہو سکتے۔ اس وقت آزاد کشمیر کا سب سے بڑا فکری اور آئینی مسئلہ یہ ہے کہ قادیانی اور دیگر غیر مسلم اقلیتیں ووٹر لسٹوں میں بطور مسلمان درج ہیں، جو ایک کھلی زیادتی اور منظم سازش ہے۔

راجہ ریاض نے زور دے کر کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل نئی ووٹر فہرستیں مرتب کی جائیں جن میں مسلمانوں اور غیر مسلم اقلیتوں کے درمیان واضح فرق کیا جائے۔ ان کے بقول اگر پرانی اور مشکوک ووٹر لسٹوں پر ہی انتخابات کرانے کی کوشش کی گئی تو اس سے نہ صرف عوامی اعتماد کو شدید دھچکا لگے گا بلکہ دینی غیرت و حمیت بھی مجروح ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ ہیں اور رنگلہ گراؤنڈ میں ہونے والی کانفرنس کی بھرپور حمایت اور تشہیر کر رہے ہیں۔ راجہ ریاض نے تمام اہلِ ایمان سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں اور دشمنانِ ختم نبوت ﷺ کو واضح پیغام دیں کہ امت مسلمہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

آخر میں انہوں نے حکومت، الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کا بطور مسلمان اندراج فوری طور پر ختم کیا جائے اور نئی ووٹر فہرستیں اسلامی اور آئینی اصولوں کے مطابق تیار کی جائیں۔

متعلقہ خبریں