’بلاول کے سوا کوئی بچا ہی نہیں جو وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھ سکے‘

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
bilawal-696x334

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے سوا کوئی بچا ہی نہیں جو وزیر اعظم پاکستان کے منصب پر بیٹھ سکے۔

نثار کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم کے منصب پربٹھائیں گے، وہ عوام دوست ہیں جنہیں غم، دکھ اور درد سب کا پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن کے بعد بلاول بھٹو پہلی بار آئے ہیں، آپ لوگوں نے پیپلز پارٹی کو حیدر آباد میں کامیابی دلائی مبارکباد دیتا ہوں، آپ نے گلی کوچوں اور گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچایا۔

متعلقہ خبریں