یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب — تقریب میں یاران جدہ گروپ کے زیر اہتمام ملک عمرہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-08-18 at 18.59.25_71c0a4f3

جدہ (نمائندہ خصوصی) یاران جدہ گروپ کے زیر اہتمام یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی عرب بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور قونصلیٹ کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں مہمانانِ گرامی نے مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

تقریب کی صدارت سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی گجرات کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اللہ دتہ وڑائچ تھے جو عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب تشریف لائے۔

اپنے خطاب میں صدرِ تقریب چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج ہمیشہ ملکی دفاع کے لیے تیار رہتی ہیں اور تمام اوورسیز پاکستانی بھی اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

تقریب سے خطاب کرنے والوں میں سینئر صحافی امیر محمد خان، چوہدری نورالحسن گجر اور دیگر مقررین شامل تھے جنہوں نے یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر یارانِ جدہ کے سینئر ممبر ملک عمر فاروق کی سالگرہ کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔

معروف پاکستانی گلوکار نعیم سندھی اور میڈم مسکان نے ملی نغمے پیش کیے جن پر شرکاء جھوم اٹھے، پرچم لہراتے اور "پاکستان زندہ باد” کے نعرے بلند کرتے ہوئے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر یومِ آزادی اور ملک عمر فاروق کی سالگرہ کا کیک مشترکہ طور پر کاٹا گیا۔ اس پروقار تقریب میں نمایاں شخصیات میں جیزان سے رفاقت گھمن، ابہا خمیس سے طیب گجر، چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر، صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود دھول سمیت متعدد سماجی و کمیونٹی رہنما شامل تھے۔تقریب کے آختتام پر ملک عمر فاروق نے تقریب میں شریک شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا کے وہ یوم آزادی اور انکی سالگرہ میں اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے تشریف لائے۔

متعلقہ خبریں