جدہ میں مقیم کشمیر کیمونٹی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت سردار محمد اقبال خان کی نئی کمپنی "ایم این اے” کی افتتاحی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔
اس پر وقار تقریب میں کشمیر کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات، قریبی دوستوں اور سعودی عرب کے ممتاز تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آفس کا افتتاحی فیتہ معروف سعودی بزنس مین الشیخ سالم محمد القحطانی، آزاد کشمیر کے سابق مشیر برائے صدر سردار عنایت اللہ عارف اور کشمیر کمیونٹی کے سابق چیئرمین سردار محمد اشفاق خان نے کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء نے سردار محمد اقبال خان کو نئی کمپنی کے قیام پر مبارکباد پیش کی اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد اقبال خان نے کہا:
"میری اس کاوش سے نہ صرف پاک–سعودی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا بلکہ ہماری کمیونٹی کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ سب میرے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔”
تقریب میں دیگر نمایاں شخصیات میں الشیخ سالم محمد القحطانی، محمد سالم القحطانی، راشد سالم القحطانی، سعد سالم القحطانی، یوسف سالم القحطانی، سعد بن معشل القحطانی، سعد بن سالم ابو ریوف، راجہ محمد ریاض، قاری محمد شوکت، سردار وقاص عنایت، چوہدری نورالحسن گجر، چوہدری مہدی خان وڑائچ اور دیگر شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مل کر افتتاحی کیک کاٹا اور خوشی و مسرت کے لمحات شیئر کیے۔ شرکاء نے اس یادگار موقع کو کشمیری کمیونٹی اور سعودی بزنس کمیونٹی کے درمیان مزید تعلقات استوار کرنے کی خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔