جدہ (خصوصی نمائندہ) — جدہ میں مقیم ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت اور فرزندِ پاکستان ایوارڈ یافتہ صدر پاکستان انویسٹرز فورم، چوہدری شفقت محمود دھول نے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے گجرات کی معروف سماجی و تعلیمی شخصیت چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ دیا۔
عشائیہ میں پاکستان انویسٹرز فورم کے اراکین کے علاوہ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر اور یارانِ جدہ گروپ کے اراکین سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود دھول نے چوہدری اللہ دتہ وڑائچ اور ان کے صاحبزادے، سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ کی سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور مہمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
مہمانِ خصوصی چوہدری اللہ دتہ وڑائچ نے اپنے خطاب میں میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے اتحاد و بھائی چارے کو سراہتے ہوئے سب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر چوہدری اکرم گجر نے بھی تقریب سے خطاب کیا، شرکاء کا تعارف کروایا اور چوہدری اظہر عباس وڑائچ کی کمیونٹی خدمات پر انہیں مبارکباد دی۔