جدہ: سابق ایم پی اے چوہدری طارق محمود باجوه کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-08-23 at 13.47.22_52ef7120

جدہ (اسٹاف رپورٹر) جدہ میں مقیم شاہ کوٹ ڈسٹرکٹ ننکانہ کے ممتاز نوجوان کاروباری شخصیت چوہدری طارق عبدالمجید آرائیں نے سابقہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری طارق محمود باجوه کے اعزاز میں خصوصی پرتکلف عشائیہ دیا۔ یہ عشائیہ ان کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں منعقد کیا گیا۔

عشائیے میں یاران جدہ گروپ کے اراکین، سیاسی و سماجی شخصیات اور پاکستانی کیمونٹی کے سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان چوہدری طارق عبدالمجید آرائیں نے معزز مہمان اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور چوہدری طارق محمود باجوه کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ طارق محمود باجوه کی اپنے حلقے اور علاقے کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری طارق محمود باجوہ نے پرتکلف عشائیے اور شاندار استقبال پر میزبان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں جو مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیار غیر میں کمیونٹی کا اتحاد و اتفاق دیکھ کر دل کو خوشی ہوئی ہے، یہ محبتیں اور خلوص ہمیشہ یادگار رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدہ میں اپنے ساتھیوں سے ملاقات نے یوں محسوس کروایا جیسے اپنے ہی شہر میں موجود ہوں، اور ایسے لمحات پردیس میں دیس کی یاد کو تازہ کر دیتے ہیں۔

تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیے اور خوشگوار یادوں کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ خبریں