پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کے اعزاز میں مکہ مکرمہ میں پروقار عشائیہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-08-25 at 18.31.12_ac0b737f

مکہ مکرمہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کے اعزاز میں مسلم لیگ (ن) مکہ کے صدر چوہدری صدیق گجر کی جانب سے ایک شاندار اور پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مکہ، جدہ، طائف، ریاض اور دیگر شہروں سے پارٹی کے عہدیداران، کارکنان اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز صدر مسلم لیگ (ن) مکہ حاجی صدیق گجر نے کیا، جنہوں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مکہ میں تنظیمی امور و پارٹی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر، صدر مسلم لیگ (ن) ظفر اقبال راجہ، چئیرمین مکہ ریجن میاں رضوان الحق،سوشل میڈیا ہیڈ سائرہ شمس اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں شیخ سعید احمد کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں سعودی عرب بھر میں مسلم لیگ (ن) کو منظم کیا گیا ہے اور روز بروز کارکنان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شیخ سعید احمد پارٹی قائد کے پیغام کو ہر ایک تک پہنچانے کے لیے بلا تفریق تمام کارکنان کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

شیخ سعید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی مضبوطی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ تمام عہدیداران اور کارکنان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پارٹی کو مزید مضبوط اور منظم بنانا ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب حکومت کے قائم کردہ اوورسیز کمیشن کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی عزت و وقار میں مزید اضافہ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں سینئر نائب صدر چوہدری فاروق انجم، سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری احسان الٰہی گجر، صدر جدہ عمر مسعود پوری، چیئرمین مکہ فیض الرسول، سینئر لیگی رکن مریم اصغر، چیئرمین ہزارہ ریجن چوہدری دلپذیر، امتیاز قریشی، ٹریڈ ونگ کے ڈپٹی ہیڈ علی خورشید ملک، مسلم لیگ مکہ کے عہدیدار ارشاد حسین، یوتھ ونگ کے نمائندے طارق چوہدری اور ارسلان ملک شامل تھے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے سٹی صدر شیخ اعجاز کے صاحبزادے حیدر علی، جماعتی کارکنان اور پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے معزز مہمانان نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب کا اختتام پر سعودی عرب میں شیخ سعید کی قیادت میں پارٹی منظم اور مضبوط ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور دعائے خیر پر ہوا جس میں ملک و ملت کی سلامتی، قائدین کی صحت اور اوورسیز پاکستانیوں کے استحکام و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ خبریں