جدہ (نورالحسن گجر نے )
جدہ میں مقیم منڈی بہاؤالدین کی نوجوان کاروباری شخصیت حاجی عرفان گوندل نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے گجرات کی معروف ماہرِ تعلیم و سماجی رہنما چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔
تقریب میں سعودی عرب کی روایتی مہمان نوازی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، جس میں کمیونٹی رہنماؤں، یارانِ جدہ گروپ کے اراکین اور منڈی بہاؤالدین سمیت کمیونٹی کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شریک مہمانوں میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ،فرزند پاکستان ایوارڈ یافتہ صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود ،کشمیر کمیونٹی کے رہنما سردار محمد اشفاق،حاجی عرفان اور دیگر ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
میزبان حاجی عرفان گوندل نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کی سماجی خدمات کو سراہا اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے چوہدری اللہ دتہ وڑائچ کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر چوہدری اللہ دتہ وڑائچ نے شاندار میزبانی پر میزبان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کی اجتماعی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا،
تقریب میں دیگر نمایاں شخصیات میں شبیر گوندل ،صاحب رانجھا،فدا حسین کھوکھر،فیروز تاررڑ ،محسن ساہی ،ذوالفقار گوندل،مظہر تارڑ،ولید گوندل ،عثمان گوندل ،جاوید شیخو،میاں رضوان الحق،وسیم کھوکھر،مظہر قیوم تارڑ ،ابرار گوندل ،ظہیر مانگٹ ،عثمان غازی ،شہناول رانجھا،اور دیگر شامل تھے تقریب کے اختتام پر حسین گوندل نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔