سوشل میڈیا پرسنیلٹی میاں کاشف ضمیر کے اعزاز میں کبابش آرٹس کونسل جدہ کے چیئرمین علی خورشید سلطان ملک کی جانب سے خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات ریاض شاہین آفریدی، میاں رضوان الحق، ملک کاشف، چوہدری ظہیر احمد، چوہدری طارق، احسان الٰہی گجر ,رانا شہباز اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر علی خورشید ملک نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور میاں کاشف ضمیر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ میاں کاشف ضمیر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں کمیونٹی کا اتحاد دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جدہ کی محبت ہمیشہ یادگار رہے گی، بالخصوص کبابش ہوٹل کی مہمان نوازی اور لذیذ کھانوں کی تعریف الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔
تقریب کے دوران شرکاء نے بھی میاں کاشف ضمیر کو عمرہ کی مبارکباد دی جبکہ کبابش ریسٹورنٹ کے ملازمین نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوا کر تقریب کو یادگار بنا دیا۔