پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس کے اعزاز میں جدہ میں پروقار عشائیہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-09-08 at 15.56.34_1c5b7f7e

پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس کے اعزاز میں جدہ میں پروقار عشائیہ

جدہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ملک یونس کے ہمراہ مفتی رضوان اور سیکرٹری جنرل مدینہ منورہ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

عشائیہ میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی اور ریجنل عہدیداران سمیت کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری عبدالوحید، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری احسان الٰہی گجر، ڈپٹی ہیڈ ٹریڈ ونگ علی خورشید ملک، چیئرمین جدہ ریجن میاں رضوان الحق، صدر جدہ ریجن عمر مسعود پوری، رانا شوکت، ڈپٹی سیکرٹری فنانس چوہدری غلام عباس، ممبر ٹریڈ ونگ میاں عثمان، چیئرمین ہزارہ ریجن چوہدری دلپذیر، ایگزیکٹو کمیٹی جدہ کے رکن محمد عثمان اشرف، لیگی رہنما نوید صاحب، چوہدری طارق، امتیاز قریشی، کمیونٹی رہنما چوہدری اظہر وڑائچ، ریاض شاہین آفریدی، مرزا اکبر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے تمام شرکاء کو ویلکم کرتے ہوئے ملک یونس کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ دورہ جاپان کے دوران ملک یونس اور ان کی ٹیم نے مثالی انتظامات کیے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب کے دوران تمام شرکاء نے بھی ملک یونس کو عمرہ کی سعادت اور زیارتِ روضہ رسول ﷺ پر مبارکباد پیش کی۔

جس پر ملک یونس نے تقریب کے انعقاد پر چوہدری اکرم گجر اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی ٹیم جس طرح جماعتی خدمات سر انجام دے رہی ہے وہ لائق تحسین ہے اور ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

تقریب کا اختتام یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹنے کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ خبریں