بین الاقوامی میمن آرگنائزیشن کی سالانہ جنرل میٹنگ، بزنس کانفرنس اور ایکسپو کا شاندار انعقاد

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-09-09 at 16.21.22_87b5cbfc

جدہ (نورالحسن گجرسے) بین الاقوامی میمن آرگنائزیشن (IMO) کی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM)، IM2M بزنس کانفرنس اور ایکسپو تقریب جدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے آئی ایم او کے عہدیداران، کاروباری شخصیات اور کمیونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایم او آصف مجید، نائب صدر شمیر یعقوب، سیکریٹری جنرل طیب موسانی، سعودی عرب چیپٹر ہیڈ عرفان کولساوالا، پاکستان چیپٹر ہیڈ احمد مناف، پاکستان چیپٹر پیٹرن زبیر گانگرا، انڈیا چیپٹر ہیڈ نقیب نورانی، یو اے ای چیپٹر ہیڈ عبداللہ، برطانیہ چیپٹر ہیڈ و ماسٹر آف سیریمنی جاوید اختر، کینیا چیپٹر ہیڈ شاہد یعقوب، کینیڈا سے سیکریٹری جنرل و چیپٹر ریپریزنٹیٹو طیب موسانی اور بانی آئی ایم او عبداللہ جانو نے اظہار خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ آئی ایم او کا مقصد دنیا بھر میں میمن برادری کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور غربت کے خاتمے کے لیے معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنظیم خیرات جمع کرنے کے بجائے اسپانسرز اور وسائل کے ذریعے فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل طیب موسانی نے فورم کے اغراض و مقاصد اور دنیا بھر میں جاری سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ اعزازی مہمان، سماجی رہنما و دانشور ڈاکٹر سمیرا عزیز نے خواتین کی بزنس سیکٹر میں شمولیت کے طریقوں پر جامع خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض بھی برطانیہ چیپٹر ہیڈ جاوید اختر نے انجام دیے۔

شرکاء میں پاکستان سے چیپٹر ہیڈ احمد مناف اور پیٹرن زبیر گانگرا کے ساتھ 12 افراد، بھارت سے چیپٹر ہیڈ نقیب نورانی کے ساتھ 15 افراد، دبئی یو اے ای سے چیپٹر ہیڈ عبداللہ کے ساتھ 8 افراد، برطانیہ سے چیپٹر ہیڈ جاوید اختر کے ساتھ 3 افراد، کینیا سے چیپٹر ہیڈ شاہد یعقوب کے ساتھ 2 افراد، کینیڈا سے سیکریٹری جنرل طیب موسانی کے ساتھ 2 افراد اور سعودی عرب سے 100 سے 300 مقامی و بین الاقوامی ممتاز شخصیات شامل تھیں۔

مقامی معزز شخصیات میں سماجی رہنما حافظ یاسین، بزنس مین یعقوب المیمنی، صنعتکار احمد عبدالکریم، تاجر رہنما امین المیمنی، بزنس کمیونٹی رہنما وسیم تائی، سرمایہ کار فیصل لقمان، سماجی شخصیت فواد چھاپرا، بزنس لیڈر عرفان سورتی اور دانشور و مقررہ ڈاکٹر سمیرا عزیز شامل تھیں۔

تقریب کے اختتام پر فورم کی کارکردگی کی بنیاد پر صدر، نائب صدر، سیکریٹری جنرل اور تمام چیپٹر ہیڈز سمیت نمایاں شخصیات کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم او دنیا بھر میں میمن برادری کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے، جس کے 13 لاکھ سے زائد اراکین ہیں۔ یہ تنظیم 1938 میں قائم ہوئی اور 2017 میں خدمات پر مبنی پلیٹ فارم کے طور پر بحال کی گئی۔ آئی ایم او کے اس وقت 14 چیپٹرز اور 60 بورڈ ممبران دنیا بھر میں میمن برادری کے مفادات کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ خبریں