سویڈن میں خاتون وزیر غش کھا کر زمین پر گر پڑیں

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-09-10 at 20.10.45_9a684e79

سوئیڈن میں منگل کے روز نئی وزیرِ صحت کرسٹرشون وُلان کے ساتھ ایک نا خوش گوار واقعہ پیش آیا جب وہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اچانک غش کھا کر زمین پر گر پڑیں۔ پریس کانفرنس میں ان کے با ضابطہ طور پر سابقہ خاتون وزیر آکو انکاربیری یوہانسون کی جگہ منصب سنبھالنے کا اعلان کیا گیا۔ یوہانسون نے صحت کے مسائل کی بنا پر استعفا دیا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی وزیر صحت کو خون میں شکر کی سطح گرنے کی وجہ سے بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ حاضرین کے سامنے گر گئیں۔ تاہم انھیں فوراً طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں