چین کی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ایپل کے آئی فون سمیت دیگر غیرملکی ڈیوائسز کے استعمال سے روک دیا ہے، جس کے سبب امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی چین میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون کے استعمال پر پابندی کے بعد امریکی ٹیکنالوجی سیکٹر کو شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے اور ایپل کمپنی کے حصص میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اس بارے میں پہلی بار ایپل کے اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی کی رپورٹ جاری کی تو اس کے فوری بعد کمپنی کے شیئر میں 3.6 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
عوامی سطح پر تجارت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل کے حصص میں جمعرات کی صبح پھر سے گراوٹ آئی اور ٹریڈنگ میں 2.9 فیصد گر کر 176.79 ڈالر پر آگئی تھی۔