جدہ: تناول ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد صابر تنولی کے اعزاز میں عشائیہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-09-25 at 14.35.39_42bea1d8

جدہ (اسٹاف رپورٹر) تناول ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد صابر تنولی کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب فورم کے عہدیداران اور زونل انچارجز کی جانب سے ان کی جدہ آمد کے موقع پر رکھی گئی، جس میں بڑی تعداد میں ایسوسی ایشن اور ہزارہ وال اوورسیز فورم کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں صدر جدہ ریجن اعظم اعوان، چیف آرگنائزر علی وارث خان، چیئرمین ہزارہ وال اوورسیز پاکستانی فورم چوہدری دلپذیر، صدر چوہدری نورالحسن گجر، سیکریٹری اطلاعات عاطف خان تنولی، سیکریٹری فنانس امتیاز قریشی، فرمان شاہ سمیت دیگر زونل انچارجز نے مہمانِ خصوصی محمد صابر تنولی کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی تنظیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ محمد صابر تنولی کی جدہ آمد تنظیم کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگی اور اس سے ایسوسی ایشن مزید فعال اور منظم انداز میں آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تنولی صاحب کی خدمات تناول ہزارہ کے عوام کے لیے قابلِ ستائش ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد صابر تنولی نے کہا کہ کوئی بھی فرد واحد کچھ نہیں کر سکتا، آج جو بھی کامیابیاں ہیں وہ سب کے اجتماعی تعاون کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ہزارہ وال اوورسیز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس مشن سے وابستہ کرنا چاہیے۔

تقریب میں سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے پاک–سعودی دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور "پاک سعودی زندہ باد” کے نعرے لگائے۔

عشائیے میں شریک دیگر نمایاں شخصیات میں زونل انچارجز ایاز عرف مٹھو، علی محمد، اشرف محمد رفیق خوشحال، محمد رفیق، فقیر محمد، مصطفی، علی وارث، فیصل اعوان، فرمان شاہ، نجیم اللہ، محمد صابر اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں