زم زم ٹو نائٹ ہوٹل میں کمیونٹی کے لیے شاندار ثقافتی و تفریحی پروگرام کا انعقاد

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-10-14 at 15.24.33_0a35be08

جدہ (نورالحسن گجر سے ) — زم زم ٹو نائٹ ہوٹل کی جانب سے مقامی کمیونٹی کے لیے ایک شاندار تفریحی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف پاکستانی اسٹیج فنکار جواد وسیم اور شفقت چوہدری نے شرکت کی۔ دونوں فنکاروں نے اپنے مزاحیہ انداز اور برجستہ جملوں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، جبکہ شرکاء دیر تک قہقہوں سے محفل کو گونجاتے رہے۔

تقریب کے آرگنائزر علی ارشاد پیپو نے اس موقع پر کہا کہ زم زم ٹو نائٹ ہوٹل ہمیشہ کمیونٹی کے لیے مثبت اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد صرف تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ پاکستانی ثقافتی اقدار کو فروغ دینا بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زم زم ٹو نائٹ کی فی الحال صرف ایک ہی برانچ عزیزیہ میں قائم ہے۔

فنکاروں جواد وسیم اور شفقت چوہدری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور سعودی عرب آ کر نہ صرف کمیونٹی سے ملاقات کا موقع ملتا ہے بلکہ حرمین شریفین کی موجودگی دلوں کو سکون بھی بخشتی ہے۔ انہوں نے زم زم ٹو نائٹ ہوٹل کے عمدہ انتظامات اور لذیذ کھانوں کی تعریف کی۔

پروگرام میں چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل چوہدری نورالحسن گجر اور چوہدری عبدالشکور سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی خطاب کیا اور ہوٹل کی کمیونٹی خدمات کو سراہا۔

تقریب میں مقامی گلوکار شان نیازی اور عدنان خان نے بھی شاندار پرفارمنس پیش کی، جس سے تقریب کا رنگ مزید دوبالا ہو گیا۔

متعلقہ خبریں