اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی اور چاول کی قمیتوں میں اضافے کے باوجود اشیائے خوردونوش کی عالمی قیمتیں دو سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارےکے مطابق چینی، خوردنی تیل، اناج اور دودھ کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اگست میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کا عالمی قیمت انڈیکس دو سال سے زائد عرصے میں اپنی کم ترین سطح پر آگیا۔
اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق کچھ اجناس جن میں سورج مکھی کا تیل اور بھیڑ کے گوشت کی طلب میں کمی دیکھی گئی ہے تاہم چینی اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو آج 15 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔