شاہین آفریدی کا بمراہ کے نومولود بیٹے کے لیے تحفہ، مبارکباد بھی دی

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
bhumra

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ پلیئرز کی دوستی کوئی نئی بات نہیں، گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار رہنے والے کھلاڑی دوستی بھی خوب نبھاتے ہیں۔

پاکستان کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی نے جسپریت بمراہ کے بیٹے کے لیے تحفہ دیا ہے، ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بارش کے باعث پاک بھارت میچ کے اختتام کے بعد پاکستانی لیف آرم پیسر نے بیٹے کی پیدائش پر بھارتی کھلاڑی بمراہ کو مبارکباد دی اور ان سے بغلگیر ہوئے۔

شاہین آفریدی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیشہ اسے خوش رکھے اور آپ کا بیٹا نیا بمراہ بنے۔ یہ تحفہ میری طرف سےآپ کے بچے کے لیے ہے، بھارتی فاسٹ بولر نے بھی آگے بڑھ کر شاہین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں