ایشیا کپ کے سپر فور کے بڑے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور بھارتی اوپنرز نے بغیر کسی نقصان ٹیم کی سنچری کرا دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور کے سب سے بڑے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ بھارتی اوپنرز جم گئے اور اننگ کے 14 ویں اوور میں ٹیم کی سنچری کرا دی۔
بھارت کے اوپنرز نے دو بار کیچ ڈراپ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور میدان کے چاروں طرف شاٹس کھیلنا شروع کیے۔ نسیم شاہ بدقسمت بولر رہے کہ دونوں کیچز ان کی گیندوں پر ہی ڈراپ ہوئے۔