کپل شرما نے صبا قمر کی وائرل ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کر دی

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
sba

گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نجی ٹی وی کے ایک شو کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر پر گفتگو کی۔

اسی شو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ ‘خوش انسان ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جب کہ ناراض انسان دوسرے سے ناراض ہی رہتا ہے’۔

اداکارہ کے کہے گئے ان جملوں کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداحوں نے کافی سراہا اور صبا کے اس بیان کو حقیقت قرار دیا۔

اب کپل شرما نے بھی یہ ہی وائرل ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں