ماہرہ خان کی شادی کیوجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا: ہمایوں سعید

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
mahira ]

معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا۔

جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا ہے کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہوسکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کرلوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے وہ سپر اسٹار بن جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں