جنوبی کوریا کے مشہور و معروف میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے رکن جے ہوپ کی فوجی وردی میں ملبوس تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
بی ٹی ایس کے رکن جے ہوپ جو اس وقت اپنی لازمی فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔ گلوکار کی فوجی وردی کی تازہ ترین تصاویر وائرل ہوگئیں۔
بی ٹی ایس رکن جے ہوپ جو وہ 36 ویں انفنٹری ڈویژن میں بھرتی ہوا ہے، وائرل ہونے والی تصاویر میں جے ہوپ کو اپنی فوجی وردی میں ایک اور فوجی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ تصاویر فوج میں جے ہوپ کے کامریڈ نے شیئر کی ہیں، پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں ایک پیغام لکھا گیا ہے کہ "ہوسیوکی ہیونگ جو میرے لیے ناقابل فراموش، قیمتی یادیں لے کر آیا۔
کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ اپنی باقی سروس کے لیے صحت مند و توانارہیں اور زخمی ہوئے بغیر ڈسچارج ہوں ہم ہمیشہ آپ کے لئے دعا گو رہیں گے۔ جے ہوپ کے مداح ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے گلوکار جے ہوپ مقبول بینڈ کا دوسرا رکن تھا جس نے رواں سال فروری میں اپنی فوجی تربیت کا آغاز کیا تھا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا میں 18 سے 28 سال کی عمر کے تمام مردوں کو 18 سے 21ماہ تک فوج میں خدمات انجام دینا ضروری ہے۔ وہ 2025 تک فوجی ڈیوٹی مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔