تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ دفاعی سفارت کار جنرل (ر)عبداللہ الغامدی اور ڈاکٹر فیض الغامدی تھے۔اس موقع پر صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اور کشمیر حریت رہنما صفی محمد اور مشال ملک کے ویڈیو پیغام سنائیں گئے جن میں انہوں نے بھارت کے جبری تسلّط کے نتیجے میں ہونے والے ظلم و استبداد پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے ۔کا کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر پر ناجائز قابض ہے اور نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے اور ان کو استصواب رائے کا حق دینے کی بجائے ان کے بنیادی آزادی کے حق کو طاقت کے زور پر دبا رہا ہے.
عالمی برادری مسلہ کشمیر اورفلسطین کے حل کا فوری نوٹس لے پاکستان کشمیر کی آزادی تک اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔تقریب کے مہمان خصوصی جنرل (ر)عبداللہ الغامدی اور ڈاکٹر فیض الغامدی نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے اسرائیلی فلسطین اور بھارتی افواج کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں عالمی برادری کشمیریوں اور فلسطین کی عوام کو انکی امنگوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلائے تقریب سےکشمیری جموں کشمیر کیمونٹی کے چئیرمین سردار وقاص عنایت اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین معسود احمد پورئ نے بھی اپنی تقاریر میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کیا اور پاکستانی اسکول کے بچوں نے کشمیریوں اور فلسطین کی عوام کے حق میں تقریر کر کے شرکاء کا خون گرمایا۔