جدہ کے معروف پاکستانی ہوٹل زم زم ٹو نائٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے طنز و مزاح سے بھرپور شام کا اہتمام کیا گیا،جس میں پاکستان کے معروف فنکار آرٹسٹ آغا ماجد ،سلیم البیلا اور گوگا پسروری نے خصوصی شرکت کی…

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-09 at 8.13.58 PM

جدہ…

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے طنز و مزاح سے بھر پور خوبصورت شام کا اہتمام کیا گیا

جس میں پاکستان کے مایہ ناز فنکار آغا ماجد ،سلیم البیلا اور گوگا پسروری نے خصوصی شرکت کی اور اپنے بہترین فن کے ذریعے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی وطن عزیز کا حقیقی اور بہترین سرمایہ ہیں جو اپنی فیملی کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی سہارا دیتے ہیں جس سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے،

آغا ماجد،سلیم البیلا اور گوگا پسروری نے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے سینیئر نائب صدر حسن اور جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ،ایگزیکٹو ممبر عاطف تنولی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان کی مانند ہوتا ہے پاکستانی کمیونٹی کے لئے آپکی بے لوث خدمات قابل ستائش ہیں ،

مستقبل قریب میں بھی ہم چاہیں گے کہ اپنے فن کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے دونوں ممالک کی ثقافت کو اجاگر کیا جا سکے،ہماری تمام تر خدمات وطن عزیز پاکستان کے لئے حاضر ہیں۔

متعلقہ خبریں