وفاق میں وزیر اعظم اور صوبہ میں وزیر اعلی جیالا ہوگا بلاول بھٹو زرداری .

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-16 at 10.36.45 PM

ایبٹ آباد نمائندہ خصوصی (عاطف قیوم سے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ملک میں مہنگائی اور غربت تاریخی سطح پر ہے۔حکمران،حکومتیں اور بیورو کریسی کو زمینی حقائق معلوم نہیں انہیں احساس نہیں ملک کے عوام کس دکھ اور تکلیف میں ہیں ۔ملک کو نئی سیاست اور قیادت کی ضرورت ہے جو ماضی میں نہ پھنسا ہوا ہے ۔ہم عوام پر بھروسہ کرتے ہیں باقی سیاسی جماعتوں سے بھی درخواست ہے وہ پاکستان کے عوام پر بھروسہ کریں۔اور وہ پرانی سیاست اور کھیل جو ستر سال سے چل رہا ہے
اس کو کہیں نہ کہیں فل سٹاپ لگانا پڑے گا۔پاکستان کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے۔ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے پرانے بابوں کو گھر بٹھانا پڑے گا۔70 سال کے بابوں کو ایک الیکشن ملے گا کیا پاکستان کا مستقبل ان کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں اگلی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی

وفاق میں وزیر اعظم اور صوبہ میں وزیر اعلی جیالا ہوگا۔میں صرف عوام کو دیکھ رہا ہوں لاڈلا بننا ہے تو وہ عوام کا لاڈلا بننا ہے۔جب نوجوانوں کو موقع دیا جاتا ہے تو نوجوان کام کرکے دکھاتے ہیں۔اس ملک کے مسائل حل نکالنا مشکل نہیں ہے اس کے لئے ایک نظریہ ہونا چائیے ۔عوام تمام سیاست دانوں پر تبصرے کریں۔ کسی کو موقع نہیں ملا اس کو وزیر اعظم بنادیں۔ عوام سے وعدہ ہے مایوس نہیں کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پارٹی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کنونشن میں میزبان سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید سلیم شاہ ،صوبائی صدر محمد علی شاہ ،صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع سالم خان ،سابق ایم این اے محبوب اللہ جان ،صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع سالم ڈویژنل صدر ملک فاروق ،ضلعی صدر سرفراز خان جدون ،کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے وائس چیئرمین فواد علی جدون ،یوتھ ونگ کے صدر ذوالقرنین شاہ ،سردار شیراز ،ناصر حسین سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،سابق وزیر خزانہ ہمایون خان ،سابق سپیکر خیبر پختون اسمبلی کرامت اللہ چغر مٹی ،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد ،آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری لطیف اکبر ،سید بازل نقوی،شوکت جاوید،امجد خان آفریدی کے علاوہ لائرز ونگ ،پیپلز لیبر بیورو ،خواتین ونگ ،پی ایس ایف کے عہدیداران ،ہزارہ بھر سے پارٹی کے جیالے ،نوجوان اور خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک تھیں۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم خیبر پختونخوا سے شروع کی ہے ۔

ہزارہ ڈویژن نے کنونشن کو کامیاب بنایا ۔اور کنونشن میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام کا رشتہ تین نسلوں سے ہے ۔صدر زرداری نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختون خوا کو شناخت دی ۔18 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ متعارف کیا ۔پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے انکم سپورٹ پروگرام اس لیے شروع کیا تاکہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کر سکیں۔پیپلز پارٹی کا سیاسی سفر میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔

آنے والے الیکشن میں جیت کر عوامی حکومت بنائیں گے اور بے نظیر بھٹو کے نظریہ کے مطابق چلیں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا مسائل کا حل پیپلز پارٹی کا منشور ہے ،قائد عوام نے ہمیں راستہ دکھایا ہے اسی پر چلنا ہے ۔ملک کے غریبوں ،کسانوں کو حقوق دینگے ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا 70 سال کے بابوں کو ایک الیکشن ملے گا۔

کیا پاکستان کا مستقبل ان کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جو صرف اپنے لئے سوچتے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا تو عوام کی خدمت کی ہے ۔سب سے زیادہ روزگار پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ملا ہے ۔پیپلز پارٹی اشرافیہ اور امیروں کی نمائندگی نہیں کرتی ہے ۔

ہماری حکومت عوامی راج قائم کرنا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں غربت کا مقابلہ کیا چائیے وہ قائد عوام ک دور ہو ،شہید بینظیر کا یا زرداری کا دور ہو ۔پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے ۔میرا مخالف غربت بے روزگاری اور مہنگائی ہے جس سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔وہ دن دور نہیں جب ایسی حکومت ہوگی جس کی پوری توجہ نوجوانوں کو روزگار فراہمی اور غربت کے مقابلہ پر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بنا کر کابینہ کا ایک ہی ایجنڈا ہوگا مہنگائی اور غربت کو کیسے ختم کرنا ہے۔پیپلز پارٹی کے پاس منصوبہ ہے کہ عوام کو کیسے ان مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔اس کے ساتھ ایسے منصوبے لائیں گے کہ ہر طبقہ کو فائدہ پہنچا سکیں ۔کسان کارڈ کے زریعے ریلیف دینگے ۔ کوئی بھی سبسڈی سے غلط فائدہ نہیں لے گا ۔پاکستان پیپلز پارٹی مزدور کارڈ لائے گی جس کا پائلٹ منصوبہ سندھ میں شروع کیا ہے اس کو پورے پاکستان میں لائیں گے ۔اس کارڈ کے زریعے تعلیم ،صحت کی سہولت دینگے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا پانچ سال کے اندر ملازمین کی تنخوائیں دگنا کریں گے

کاروبار کی ترقی کو فروغ دینگے ۔ماضی میں بھی کرکے دکھایا ہے۔ہم چاہتے ہیں ملک ترقی کرے۔ پاکستان ماڈل ریاست بنے ۔ملک اور عوام کو سنبھالنا ہے۔ پرانے سیاست دانوں کو گھر بٹھانا پڑے گا ۔آپس کی لڑائیاں چلتی رہیں تو عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

ایسی سیاست کرنی ہے جس میں مل کر عوام کی خدمت کریں ۔یہ پاکستان پیپلز کرکے دکھائے گی ۔حکومت بنائیں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔بلاول بھٹو کا کہناتھا صرف پاکستان کی عوام کو دیکھ رہا ہوں لاڈلا اگر بننا ہے تو عوام کا لاڈلا بننا ہے ۔طاقت کا سرچشمہ عوام ہےتو فیصلے عوام کو لینے چائیے ۔یہ حق عوام کا ہے وزیر اعظم ،ایم این اے اور ایم پی اے کون بنے ۔عمران خان سے جھگڑا یہ تھا لوگوں کو تنگ کرنا چھوڑ دے ۔کٹپتلی نہ بنیں۔عوام کو فیصلے کا حق قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے دیا تھا ۔عوام نےاگر موقع دیا تو ٹھیک ہے

اگر کسی اور کے بارے میں ہیں تو پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اس کو تسلیم کریں گے ۔سیاسی دوستوں سے کہتا ہوں اپنے نظریہ پر چلیں پرانی سیاست کو قبول نہیں کریں گے۔پاکستان کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے ۔عوام کے فیصلے کمرے میں کئے جاتے ہیں۔جب تک عوام کے فیصلے کو نہیں مانا جاتا ووٹ کو عزت نہیں دی جاتی تب تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ۔کب تک یہ دہراتے رہیں گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی اپنی قسمت اور مستقبل عوام کے ہاتھ میں چھوڑتی ہے ۔مسائل کا حل عوام کے پاس ہے۔کنونشن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مردان ،پشاور,نوشہرہ ،دیر چترال سمیت جگہ جگہ منشور بیان کرینگے ۔ملک میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی وفاق میں وزیر اعظم جیالا اور صوبہ میں وزیر اعلی جیالا ہوگا ۔فروری تو دور ہے کسی بھی صوبہ میں پیپلز پارٹی کے بغیر فیصلہ نہیں ہوگا میرا مطالبہ صرف ایک ہے جیالا وزیرا علی ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں خون کی ہولی کھیلی گئی ۔پھر ایک جماعت کو مسلط کیا گیا ۔

خیبر پختون خوا میں بھرپور الیکشن لڑیں گے جیت تیر کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہوتی ہے ۔ہم عوام پر بھروسہ کرتے ہیں باقی جماعتوں سے درخواست ہے وہ پاکستان کے عوام پر بھروسہ کرے اور وہ پرانی سیاست اور کھیل جو ستر سال سے چل رہا ہے اس کو کہیں نہ کہیں فل سٹاپ لگانا پڑے گا۔انہوں نے کامیاب کنونشن کے انعقاد پر تنظیم کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں