حکومت پنجاب کا اسموگ پر قابو پانے کیلئے ’مصنوعی بارش‘ برسانے پر غور شروع

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
smoog

لاہور کو اپنی لپیٹ میں لینے والی شدید اسموگ سے نمٹنے کے لیے کوشاں حکومت پنجاب صوبائی دارالحکومت میں اسموگ کو کم کرنے کے اقدام کے طور پر رواں ماہ کے آخر میں ’مصنوعی بارش‘ برسانے پر غور کر رہی ہے۔

مصنوعی بارش جسے کلاؤڈ سیڈنگ بھی کہا جاتا ہے، یہ موسم میں تبدیلی کی ایک ٹکنیک ہے، اس میں عام طور پر مختلف کیمیکلز کو بادلوں پر ڈالا جاتا ہے جس سے بارش ہوتی ہے۔

نگران صوبائی وزیر ماحولیات بلال افضل کی زیر صدارت اسموگ کے تدارک کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لاہور میں اسموگ کو ختم کرنے کے لئے مصنوعی بارش برسانے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکریٹری ماحولیات راشد کمال الرحمان، سپارکو اور مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندوں بھی موجود تھے، اجلاس میں لاہور شہر میں اسموگ کے تدارک کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

متعلقہ خبریں