سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے)
انسداد دہشت گردی سرگودھاکی خصوصی عدالت کے جج ندیم طاہر سید نے میانوالی سے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،گذشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نے انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں پیش ہو کر خود کو سرنڈر کر دیا تھا جس پر فاضل عدالت کے حکم پر اسے متعلقہ پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا،
آج میانوالی پولیس نے 9مئی کے دو مقدمات میں گرفتاری ڈال کر امجد خان نیازی کو انسداد دہشت گردی خصوصی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر پولیس نے ملزم کا 30 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی تاہم خصوصی عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے امجد خان کو 28 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم صادر کر دیا، امجد نیازی کیخلاف 9 اور 10 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ سمیت دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں