یہ اقدام سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے عازمین کو اپنے آبائی ممالک کے ہوائی اڈوں سے سعودی عرب میں داخل ہونے کے لیے تمام امیگریشن ضروریات سے گزرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ سہولت پہلے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی میسر تھی۔
بینکرز کی حج پورٹل کیلئے تربیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان بھر کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر بھی اس سہولت کومتعارف کروانا چاہتی جس سے عازمین حج کو مزید سہولیات میسر ہوں گی۔