جدہ (رپورٹ عاطف خان تنولی سے )
عشائیہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے کھیل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے ہمارے روابط بڑھتے ہیں اور آپس میں قُرب بڑھتا ہے اس کے زریعے پاک سعودی دوستی میں اضافہ ہوتا ہے شعیب اختر کے کرکٹ تجربے سے سعودی کرکٹ پلئیرز بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جس پر شعیب اختر نے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک پاکستان کی معیشت میں اہم رول ادا کررہے ہیں انہوں نےکرکٹ سے متعلق تبصروں کے ذریعے کرکٹ پر روشنی ڈالی اور پاک سعودی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور کیمونٹی کے سوالات کے جوابات دئیے,
تقریب سے یونیورسٹی چئیرمین ژن جاو ڈائریکٹر محترمہ سمیعہ فالمبان اور جدہ کرکٹ ،جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر فیض زین العابدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کھیلوں کے ذریعے تعلقات بڑھانے پاک سعودی دوستی اور پر روشنی ڈالی اور شعیب اختر کے کیرئیر کی تعریف کی۔
تقریب میں خصوصی طور پر شعیب اختر کے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے منتخب جھلکیوں کی ویڈیو دیکھائی گی جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے ۔
عشایہ سے قبل شعیب اختر نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں پاکستانی طلباء کی ایک تقریب میں کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے طلباء میں کوچنگ کی جس میں بلے بازی اور بالینگ کے رموز سے آگاہ گیا۔