جدہ سے :عاطف خان تنولی
جدہ میں میقم پی کے 39 کی معروف کاروکاری و سماجی شخصیات اکرم تنولی کی جانب سے حاجی ابرار کی الیکشن مہم کے بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا
جس میں پی کے 39 تحصیل دربند کی درجنوں کاروباری و سماجی شخصیات نے حاجی ابرار کی حمایت کا علان کر دیا تقریب میں پاکستان سے حاجی ابرار کی جانب سے خصوصی تین رکنی وفد بھجا گیا تھا جس کی سربراہی عالم زيب خان تنولی اور ذیشان تنولی نے کی جس نے اووسیز کوحاجی ابرار کا پیغام سنایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،
اکرم تنولی ،عارف زیب تنولی خواج محمد تنولی علی وارث رشید تنولی محمد اعظم اعوان صفدر طاہر یوسف ,عاطف خان تنولی ، طاہر حبیب اور محسن تنولی نے بھی خطاب کیا نے کہا کے ہماری اس تقریب کا مقصد اپنے حلقے کہ عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے اپنے قوم کو اکھٹا کرنا اورحاجی ابرار کے لیے کمپین چلانا اوورسیز کا اس وقت اہم کردار ہے
ووٹ پول کروانے میں ہر فرد اپنے خاندان کا سربراہ ہے اگر آپ لوگ سوشل میڈیا یا ٹیلی فون پر حاجی صاحب کی کمپین کریں گئے تو وہ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوں گئے اور حاجی صاحب کی حمایت کا مقصد سیاسی ٹھگوں اور ٹھیکیداروں کا خاتمہ کرنا ہے جو حلقے کی عوام کو بے وقوف بنا کر انکے ووٹو کا سودا کرتے ہیں
ہمارا مشن حلقے کی ترقی اور قوم کا اتحاد جس کے لیے ہم سب نے ملکر حاجی ابرار کو کامیاب کروانے ہم مشکور ہیں ہماری اس میٹنگ میں حاجی ابرار نے خصوصی وفد بھجا تقریب سے پاکستان سے آئے ہوئے وفد کے سربراہ عالم زیب خان تنولی اور ذیشان تنولی اور دیگر نے اوورسیز کو حاجی ابرار کا منشور اور انکا پیغام سنایا اور اوورسیز کو حاجی ابرار کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔