امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا پالیسی کے سلسلے میں اپنی ترجیحات کو تازہ کیا ہے اور پیشگی ویزا کے استثنا کی فہرست میں مزید ملکوں کو شامل کر لیا ہے۔
اس ویزا استثنیٰ کی پالیسی سے اب مجموعی طور پر 87 ملکوں کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ان تمام 87 ملکوں کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں رہے گا۔