فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ میں فوری فائر بندی، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہد، غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کو سہل بنانے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی امریکہ کی قرار داد پر آج (جمعے کو) رائے شماری متوقع ہے۔
قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ’العربیہ‘ اور ’الحدث‘ کے ساتھ براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے