جدہ کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر مرزا محمود الحسن کی جانب سے کلب ممبران ،سیاسی ،سماجی اور صحافتی شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-03-23 at 7.15.55 PM

افطار ڈنر میں شریک شرکاء کو ویلکم کرتے ہوئے مرزا محمود الحسن نے کہا ہے رمضان کے اس بابرکت مہینے کی یہ فضیلت ہیکہ ہم سب آپس میں افطار اور سحری میں دعوتوں کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں جس سے ہماری محبتیں بڑھتی ہیں اور دیار غیر میں ہم ایک خاندان کی ماند اکھٹے ہوتے ہیں ۔

تقریب سے آرگنائزر محمد وسیم ،سر پرست اعلی ماجد سعید خان ،چیئرمین انجینئر سید غوث یمانی،صدر انجینئر عبد الماجد خان،جنرل سیکرٹری پاک میڈیا جرنلسٹس فورم حافظ عرفان کھٹانہ ، اور دیگر نے مرزا محمود الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے دیار غیر میں اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے اور اسطرح کی تقریبات سے ہمارے تعلقات مزید بڑھتے اور مضبوط ہوتے ہیں،

آرگنائزر محمد وسیم نے بتایا کہ یہ کلب پورے ایشیا پر مشتمل ہے جس میں پاکستان ،انڈیا ،نیپال ،افغانستان ،
بنگلہ دیش سری لنکا اور دیگر ممالک کے لوگ بھی اس میں شامل ہیں ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں ہم سب نے ملکر اس ماہ رمضان کی عبادت میں اپنے ملک پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کرنی ہیں ۔ اختتام پر ٹیم کپتان میں شرٹس بھی تقسیم کی گئی

متعلقہ خبریں