ماہ صیام کے تیسرے عشرے کے شروع ہوتے ہی 20 ویں روزے کی افطاری کے بعد حرمین شریفین میں ہزاروں زائرین اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ حرمین انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کے لیے تمام ترانتظامات کیے گئے ہیں

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-76

رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں اندرون مملکت سمیت مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین حرمین میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں، اور تلاوت قرآن، دعاوں اور نوافل کی ادائیگی میں مصروف ہیں
مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں درس قرآن اورتجوید کے لیے خصوصی حلقوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے اعتکاف کرنے والے بھی مستفیض ہورہے ہیں
معتکفین کے لیے مسجد الحرام کی تیسری توسیع کی پہلی منزل مخصوص کی گئی ہے
جبکہ اعتکاف کرنے والوں کی سہولت کےلیے تین دروازے مختص کیے گئے ہیں جن میں گیٹ نمبر106 ، 114 اور119 ہے

متعلقہ خبریں