سعودی سفیر سے محسن نقوی کی ملاقات، ’مملکت نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2025-09-06 at 05.00.39_e3488eeb

سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنیچر کو ملاقات میں پاکستان انڈیا کشیدگی کے دوران سعودی حکومت کا مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار ادا کرنے پر محسن نقوی نے سفیر سے اظہار تشکر کیا۔

وزیر داخلہ کی سعودی عرب کے سفارتخانے آمد پر سفیر نواف بن سعید نے ان کا استقبال کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ جنگ ہو یا امن سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔
اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں