مسلم لیگ ن لاہور کی سنئیر رہنما و معروف سوشل ایکٹویسٹ بندیاں اسحاق جو کے دورہ سعودی عرب پر اس وقت مدینہ میں مقیم ہیں انہوں نے اپنے دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی..
اورپاکستان میں امن سلامتی اور خوشحالی اور اپنے پارٹی قائدین سابقہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے لیے خصوصی دعائیں مانگی ۔
دورے کے دوران مدینہ سے واپسی کے بعد بندیا اسحاق جدہ میں پارٹی رہنماؤں اور صحافتی برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گی اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے تیاریوں سے متعلق سب کو آگاہ کریں گی ۔