Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the novamira domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/rzkdwcw98ymd/public_html/wp-includes/functions.php on line 6260
یارانِ جدہ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی اور ملک عمر فاروق ککےزئی کی سالگرہ کی پروقار تقریب – Pak Media Group

یارانِ جدہ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی اور ملک عمر فاروق ککےزئی کی سالگرہ کی پروقار تقریب

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
yaran-e-jeddah-celebration-event

رپورٹ و تحریر: سردار تیمور خان (Sardar Taimor Khan)
(خصوصی رپورٹنگ: چوہدری نورالحسن گجر)

جدہ: یارانِ جدہ گروپ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور گروپ کے سینئر ترین معزز رکن ملک عمر فاروق ککےزئی کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر ایک پُروقار کیک کٹنگ اور تہنیتی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سعودی عرب کے مختلف شہروں جن میں ریاض، ابھا، خمیس مشیط، تبرجل، جیزان، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ شامل ہیں، سے پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی، سماجی، ادبی، صحافتی اور کاروباری شخصیات سمیت معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی صدارت اور نظامت

تقریب کی صدارت سابق مشیر برائے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے کی، جبکہ نظامت اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹ فورم انٹرنیشنل چوہدری نورالحسن گجر نے روایتی خوبصورتی سے انجام دیے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر نے تمام معزز مہمانوں کا دلی خیرمقدم کیا اور شرکاء کو جشنِ آزادی اور ملک عمر فاروق ککےزئی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

مقررین کے خطابات اور وطن سے محبت کا اظہار

تقریب سے خطاب کرنے والے معزز رہنماؤں و قائدین میں شامل تھے:

  • چوہدری شہباز حسین (سابق وفاقی وزیر)
  • چوہدری شفقت محمود (صدر پاکستان انویسٹرز فورم)
  • مسعود احمد پوری (چیئرمین کشمیر کمیٹی)
  • چوہدری تصور حسین (صدر پاکستان پیپلز پارٹی)
  • بلو شیر وڑائچ
  • رفاقت گھمن
  • چوہدری طیب گجر
  • چوہدری ثقلین گجر

مقررین نے اپنے پرجوش خطابات میں قیامِ پاکستان کی لازوال جدوجہد، تحریکِ آزادی کے شہداء کی قربانیوں اور یومِ آزادی کی قومی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے دیارِ غیر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک عمر فاروق ککےزئی کی دیرینہ کمیونٹی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی صحت و درازیٔ عمر کی دعا کی۔ قائدین نے یارانِ جدہ گروپ کے باہمی اتحاد، بھائی چارے اور فلاحی سرگرمیوں کو کمیونٹی کے لیے قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔

ملی نغمے اور جشن کا سماں

تقریب میں صوفی بینڈ کی معروف گلوکارہ مسکان جاوید اور نامور پرفارمر قلب علی مہندی نے ملی نغمے اور قومی گیت پیش کر کے شرکاء کا لہو گرما دیا۔ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور شرکاء نے قومی پرچم لہرا کر وطنِ عزیز سے لازوال محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

کیک کٹنگ اور شکریہ

تقریب کے اختتام پر سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ اور میزبان ملک عمر فاروق ککےزئی نے تمام معزز مہمانوں اور میڈیا نمائندگان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں تمام معززین نے مل کر پاکستان کے یومِ آزادی اور ملک عمر فاروق ککےزئی کی سالگرہ کا مشترکہ کیک کاٹا۔ شرکاء کی جانب سے ملک عمر فاروق کو پھولوں کے گلدستے، تحائف اور مبارکباد پیش کی گئی۔

تقریب میں شریک اہم شخصیات

تقریب میں سعودی عرب کے تمام صوبوں اور بیرونِ ملک (اٹلی) سے تشریف لانے والے معززین نے شرکت کی، جن میں نمایاں نام درج ذیل ہیں:

ملک عابد (اٹلی)، علی خورشید ملک، چوہدری وحید، چوہدری طاہر بٹر، میاں رضوان الحق، خالد نواز چیمہ، سفیرِ اسلام شیخ ابو خالد، چوہدری مصطفیٰ گجر، فدا حسین کھوکھر، محمد عابد انور، محمد اعجاز اسماعیل، حاجی عرفان گوندل، شعیب بسال گوندل، چوہدری طارق عبدالمجید آرائیں، ملک احسن تنظیم ککےزئی، چوہدری حنان جٹ، چوہدری بلال چیمہ، مہر شاہد تنویر، مہر رمیض دیوا (مدینہ شریف)، چوہدری عاصم رفیق جٹ، طاہر رندھاوا، عنصر مغل، ملک امجد اعوان، فیروز تارڑ، انورالحق، بابر بٹ، ملک عدنان، چوہدری سفیان، سائرہ شمس، نصیر اقبال، اسد اکرم، عرفان سدرہ، رانا شہباز، ملک کاشف، محمد حسنین، محمد اقبال گجر، غلام مرتضیٰ گجر، مسیر کاشف گجر، چوہدری دلپزیر، محمد اقبال، اعظم اعوان، علی وارث خان، محمد راشد، عبدالرحمان ناگرہ، محمد الدوسری، میاں عمران، ملک ارشاد، جاوید بھٹی، چوہدری طارق، اور وسیم کھوکھر۔

متعلقہ خبریں