سعودی عرب
جنیوا میں بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفارتی مشن میں انسانی حقوق کے شعبے کی سربراہ آسیا باعکضۃ نے جنیوا میں انسانی حقوق کے ماہرین کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
آسیا باعکضۃ نے کہا کہ ’سعودی عرب جنگ بندی یرغمالیوں کی رہائی، خونریزی روکنے، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کی پابندی کو ضروری سمجھتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ’دہرے معیار کی پالیسی، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرارداددوں کی پابندی کے حوالے سے امتیازی پالیسی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
اس کا نقصان موجودہ بحران سے آگے جائے گا۔ اس سے بین الاقوامی قانون کے ضوابط کی بنیاد متاثر ہوگی