مکہ رپورٹ (نور الحسن گجر )
عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد فاروق نے عشائیہ میں عشائیہ میں شریک مہمانوں کو خوش آمدید کہا …
اور گجر قوم کے اتحادو اتفاق پر تفصیلی روشنی ڈالی عشائیہ سے یوتھ فورم کے عہدیداران چئیرمین عقل مند ،طور خان بجاڑ ،ملک نورا جان ،ملک مظفر خان علی شاہ ،سید محمد ،گل محمد ،جاوید،عزیز الرحمن،غلام اللہ ربانی ،ضیاء الرحمان فاروقی ،چوہدری نورالحسن گجر اور دیگر نے اپنے خطاب میں حاجی غلام حسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پورے فورم کے لیے آج یہ اعزاز کی بات ہے کے ہم پاک سر زمین پر سب اکھٹے ہوئے..
ہمیں اس وقت بطور قوم زیادہ توجہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر دینا یے قوم کے ہونہار بچوں کے لیے سکالر شپ کے پروگرامز شروع کرنے ہیں اور ہم سب اس وقت ملکر گجر یوتھ فورم کے پلیٹ سے فارم سے سعودی عرب میں اپنی قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں ،تقریب سے حاجی غلام حسن نے تقریب میں شریک شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی قوم میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ ہی اپنے لوگوں کو ذاتی کاروبار کی جانب راغب کرنا ہو گا ..
تاکہ ہم مالی طور پر مضبوط ہو سکیں جس سے ہم اپنی آنے والی نسل کی تعلیم و تربیت اور علاقائی خدمت کر سکیں گے تقریب میں شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ بھی کیاگیا کہ فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم بند کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔
تقریب میں شریک شرکاء کا سعودی عرب کے مشہور پکوان مندی سے بطور خاص تواضع کی گئی اور تقریب کے اختتام پر گجر یوتھ فورم کے عہدیداران کی جانب سے حاجی غلام حسن کو سوات کی روایتی ٹوپی اور واسکٹ بھی پہنائی گئ ۔ عشائیہ میں شریک دیگر نمایاں شخصیات میں چوہدری محبوب،حاجی محمد صدیق،حاجی غلام دین اور دیگر شامل تھے ۔