دبئی میں جاری ‘ ڈیزائن میلے’ میں سعودی عرب کی مصنوعات اور تیار کردہ ڈیزائین مملکت میں پائے جانےوالے تخلیقی پوٹینشل کا مظہر ہیں۔
ایسے تخلیقی شہ پاروں پر تحریر ہے ‘ سعودی عرب میں ڈیزائن کردہ ‘ دبئی ‘ ڈیزائن میلے’ میں مملکت کی طرف سے ‘آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کمیشن’ حصہ لے رہا ہے۔ یہ میلہ 8 سے 11 نومبر تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب میں ڈیزائن کردہ ہر آئٹم کو کمیشن کے پویلین میں رکھا گیا ہے۔ ان مصنوعات کی ترتیب اور ارتقا کا فیصلہ بین الاقوامی ماہرین کی طرف سے کیا گیا ہے..
میلے میں ‘ ڈیزائن ان سعودی’ ایک برانڈ کے طور پر ‘دبئی ڈیزائن میلے’ میں موجود ہے۔