برطانیہ: اسلحہ فیکٹری کے باہر مظاہرہ، اسرائیل کو اسلحہ سپلائی بند کرنے کا مطالبہ..

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-11 at 1.57.11 PM

جمعہ کے روز برطانیہ میں اسرائیل مخالف درجنوں مظاہرین نے اسرائیل کو اسلحہ سپلائی کرنے والی فیکٹری کا داخلی راستہ بلاک کر دیا۔ یہ فیکٹری انگلینڈ کے جنوب مشرق میں قائم ہے اور سب سے بڑی اسلحہ ساز فیکٹری ہے۔

مظاہرین فیکٹری کے دروازے پر مظاہرے کے دوران یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ ‘ اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرو۔’ ان مظاہرین نے اس دوران فلسطین کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ پچاس کے قریب مظاہرین فیکٹری کے سامنے والے دروازے کی طرف کھڑے تھے۔ جو دوسرے دروازوں پر بھی پہنچ گئے۔

یہ اسلحہ بنانے والی برطانوی فیکٹری جنگی جہازوں میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات تیار کرتی ہے۔ نیز نگرانی کے لیے بروئے کار آنے والے آلات بناتی ہے۔

مظاہرین میں اسرائیلی بمباری کو غیر انسانی رویہ قررا دینے والے عام لوگوں کے علاوہ ٹریڈ یونین کے کارکن بھی تھے۔

فیکٹری کا موقف ہے کہ وہ کسی بھی ملک یا فوج کو براہ راست اسلحہ سپلائی نہیں کرتی بلکہ یہ امریکہ کے ایف 35 جنگی طیارے بنانے والی کمپنی کو سامان دیتی ہے، یہ ایف 35 طیارے اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہیں۔

فیکٹری کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ‘ اسے بھی اسرائیل اور حماس کی جنگ پر تشویش ہے اور شہریوں پر پڑنے والے تباہ کن اثرات سے خوفزدہ ہیں، امید رکھتے ہیں اسے جلد نمٹا لیا جائے گا۔ ‘

واضح رہے فیکٹری کی طرف سے یہ تو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طور پر کوئی اسلحی ایکسپورت نہیں کرتی نہ سپلائی کرتی ہے بلکہ ایک قاعدے قانون کے مطابق سب کام کرتی ہے لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ قاعدہ اور قانون کس کا ہے جس پر وہ عمل کر کے مہلک اسلحہ سازی کا کام کرتی ہے۔

برطانیہ کی اس حساس نوعیت کی فیکٹری کے باہر یہ احتجاج یورپ کے بعض دوسرے میں میں یونینز کی طرف سے بیلجئیم اور سپین کی فیکٹریوں میں اسرائیل کی جنگ کے دوران اسلحہ کی ترسیل کا کاکام سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے

متعلقہ خبریں